کرونا وائرس کا نام استعمال کر کے ہیکرز لوگوں کے کمپیوٹرز ہیک کرنے لگے

کرونا وائرس کا نام استعمال کر کے ہیکرز لوگوں کے کمپیوٹرز ہیک کرنے لگے
کرونا وائرس کا نام استعمال کر کے ہیکرز لوگوں کے کمپیوٹرز ہیک کرنے لگے

  



ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ کیسے ممکن ہے کہ موقع پرست کوئی موقع ہاتھ سے جانے دیں کہ ایسے ننگ آدمیت کو غرض سے مطلب ہوتا ہے۔ اب یہی دیکھ لیں کہ کورونا وائرس جیسی جان لیوا وباءکو بھی ہیکرز نے لوگوں کو نشانہ بنانے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ہیکرز ای میلز کے ذریعے لوگوں کو وائرس بھیج رہے ہیں۔ یہ ای میلز کورونا وائرس سے متعلق معلومات پر مبنی ہوتی ہیں لیکن درپردہ ان میں وائرس ہوتا ہے۔

جیسے ہی کوئی صارف اس میل میں اٹیچمنٹ (Attachment)کے ذریعے بھیجی گئی ان معلومات پر کلک کرتا ہے، وائرس اس کے کمپیوٹریا فون کو ہیک کر لیتا ہے اور ہیکرز کو ان ڈیوائسز تک رسائی مل جاتی ہے۔ جاپان میں اس طریقے سے ہیکنگ کی کئی وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔ سائبر سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ” ہیکرز ان وارداتوں میں لوگوں کے کمپیوٹرز اور دیگر ڈیوائسز تک رسائی حاصل کرکے ان کی ذاتی معلومات اور ڈیٹاچوری کررہے ہیں۔کورونا وائرس کا خوف دنیا بھر میں پایا جا رہا ہے اور ہیکرز اسی خوف کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس