”کراچی کنگز زندہ باد“ پی ایس ایل سے دور مکی آرتھر نے دل کی بات کہہ ڈالی

”کراچی کنگز زندہ باد“ پی ایس ایل سے دور مکی آرتھر نے دل کی بات کہہ ڈالی
”کراچی کنگز زندہ باد“ پی ایس ایل سے دور مکی آرتھر نے دل کی بات کہہ ڈالی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) فرنچائز کراچی کنگز کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹورنامنٹ کی کمی محسوس ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کرکٹ کے اعلیٰ معیار کی تعریف بھی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ڈین جونز پی ایس ایل کے گزشتہ چار سیزن میں کراچی کنگز کے کوچ بھی رہے تاہم رواں سیزن کیلئے انہیں عہدے سے ہٹا کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق کوچ ڈین جونز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

مکی آرتھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”پی ایس ایل ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے اور مجھے اس سے بے حد لگاﺅ ہے کیونکہ اس نے پاکستان کرکٹ کیلئے حیرت انگیز کام کئے ہیں۔ کرکٹ کا معیار بہت ہی شاندار ہے اور اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کی ہر چیز ہی بہت زبردست ہے، کراچی کنگز زندہ باد! مجھے پی ایس ایل کی بہت کمی محسوس ہو رہا ہے لیکن میں اب سری لنکا کیساتھ ہوں اور بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ “

قبل ازیں کراچی کنگز کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم نے بھی ایک پریس کانفرنس کے دوران بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ مکی آرتھر کی کمی محسوس کر رہے ہیں تاہم اس کیساتھ ہی انہوں نے ڈین جونز کیساتھ کام کرنے کیلئے بے تابی کا اظہار بھی کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر کیساتھ ہماری بہت سی اچھی یادیں ہیں لیکن ہم ماضی کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتے اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update