”اس دو ٹکے کی عورت کے لیے 50ملین دے دوں؟“عائزہ خان کی تصویر دیکھ کر محمد عامر بے ساختہ بول اٹھے لیکن پھر نسیم شاہ نے کیا کیا؟جان کر آپ بھی مسکرا دیں گے

”اس دو ٹکے کی عورت کے لیے 50ملین دے دوں؟“عائزہ خان کی تصویر دیکھ کر محمد عامر ...
”اس دو ٹکے کی عورت کے لیے 50ملین دے دوں؟“عائزہ خان کی تصویر دیکھ کر محمد عامر بے ساختہ بول اٹھے لیکن پھر نسیم شاہ نے کیا کیا؟جان کر آپ بھی مسکرا دیں گے

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور اس ڈرامے کے کئی ڈائیلاگ بھی بہت مشہور ہوئے، جن میں سے ایک ’دو ٹکے کی عورت‘ والا بھی تھا۔گزشتہ روز کرکٹر محمد عامر نے بھی اس فقرے کے ذریعے ڈرامے میں مہوش کا کردار ادا کرنے والی آئزہ خان کی ٹرولنگ کر ڈالی، جسے ڈرامے میں یہ فقرہ بولا گیا تھا۔ ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں کرکٹرز بیٹھے وقت گزاری کے لیے ایک گیم کھیل رہے ہوتے ہیں۔ اس گیم میں کھلاڑیوں کو مختلف معروف شخصیات کی تصاویر دکھائی جاتی ہیں اور انہیں شخصیت کا نام بتانا ہوتا ہے۔

جب محمد عامر کی باری آئی تو انہیں آئزہ خان کی تصویر دکھائی گئی۔ تصویر دیکھتے ہی محمد عامر ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کا وہ متنازعہ ترین ڈائیلاگ بول دیا۔ تصویر دیکھتے ہی محمد عامر بے ساختہ بول اٹھتے ہیں کہ ”اس دو ٹکے کی عورت کے لیے 50ملین دے دوں؟“اس موقع پر کرکٹر نسیم شاہ، آئزہ خان کے لیے اپنی محبت چھپا نہ سکے اور ان کی تصویر کو دیکھ کر دیکھتے ہی رہ گئے۔ تصویر کو بغور دیکھتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا ”ماشاءاللہ، پیاری ہے۔“کرکٹرز کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

مزید : کھیل