سعودی ریسلر منصور نے عالمی شہرت یافتہ ریسلر کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی

سعودی ریسلر منصور نے عالمی شہرت یافتہ ریسلر کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی
سعودی ریسلر منصور نے عالمی شہرت یافتہ ریسلر کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی

  



ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، اسی وجہ سے ہر سال سعودی مملکت میں بھی ریسلنگ کا یہ عالمی ایونٹ منعقد کرایا جا رہا ہے تاہم اس بار سعودی عوام کے لیے یہ ڈبلیو ڈبلیو ای میگا ایونٹ یادگار بن گیا جب ایک سعودی نوجوان منصور نے عالمی شہرت یافتہ ریسلر ڈولف زیگلر کو اپنے ہی ہوم کراوئڈ کے سامنے چاروں شانے چت کر کے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلہ بالآخر جیت لیا۔

تفصیلات  کے مطابق  سعودی  دارالحکومت ریاض  میں ہونے والے ڈبلیو  ڈبلیو ای مقابلے میں سعودی  ریسلر منصور اورعالمی شہرت یافتہ ریسلر  زیگلر کا مقابلہ خاصی دیر جاری رہا۔کئی موقعوں پر منصور کی شکست یقینی دکھائی دی رہی تھی تاہم انہوں نے اپنے حوصلے اور عزم کو برقرار رکھا اور زیگلر کے خطرناک داؤ سے بچ بچا کر آخر کار کامیابی کو گلے لگا گیا۔ اس تاریخی جیت کے بعد منصور نے سعودی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی حوصلہ افزائی کے باعث وہ یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید : کھیل