”ہم نے ٹکٹوں پر ڈسکاﺅنٹ دیدیا ہے اور ایک طالب علم 7 ٹکٹ خرید سکے گا“ پی سی بی نے زبردست اعلان کر دیا

”ہم نے ٹکٹوں پر ڈسکاﺅنٹ دیدیا ہے اور ایک طالب علم 7 ٹکٹ خرید سکے گا“ پی سی بی ...
”ہم نے ٹکٹوں پر ڈسکاﺅنٹ دیدیا ہے اور ایک طالب علم 7 ٹکٹ خرید سکے گا“ پی سی بی نے زبردست اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز کے دوران زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کی سٹیڈیمز میں آمد یقینی بنانے کیلئے طالب علموں کیلئے ٹکٹوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے میچز میں ملتان کے عوام بازی لے گئے ہیں جنہوں نے جوق در جوق سٹیڈیم کا رخ کیا تاہم لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں ہونے والے ابتدائی میچوں میں عوام کی بھرپور آمد کے بعد بقیہ میچز میں تماشائیو ںکی کم تعداد نے سب کو پریشان کر دیا۔ اس وقت ٹورنامنٹ انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کئے ہوئے ہے اور اسے مزید جاندار بنانے کی غرض سے طالب علموں کیلئے ”مارچ میڈنس“ کے نام سے شاندار آفر کا اعلان کیا گیا ہے۔
پی سی بی کی اس آفر کے تحت کسی بھی تعلیمی ادارے کا اصلی ’شناختی کارڈ‘ رکھنے والے طالب علم قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کیلئے دستیاب وی وی آئی پی، وی آئی پی اور پریمیم کیٹیگری کے ٹکٹ 30 فیصد رعایت پر حاصل کر سکے گا اور ایک طالب علم کو 7 ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہو گی۔
اس آفر کا اطلاق یکم مارچ بروز اتوار سے ہو گا اور نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول بقیہ میچز کے ٹکٹ بھی اس خصوصی رعایت کے ساتھ حاصل کئے جا سکیں گے البتہ پلے آف مرحلے اور فائنل میچ کے ٹکٹوں پر اس پیشکش کا اطلاق نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لیگ کے مزید پانچ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں 8 اور نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 4 میچز ہونا باقی ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -