”مشفیق الرحیم اگر نہیں آنا چاہتے تو پھر۔۔۔“ مشرفی مرتضیٰ بھی میدان میں آ گئے

”مشفیق الرحیم اگر نہیں آنا چاہتے تو پھر۔۔۔“ مشرفی مرتضیٰ بھی میدان میں آ گئے
”مشفیق الرحیم اگر نہیں آنا چاہتے تو پھر۔۔۔“ مشرفی مرتضیٰ بھی میدان میں آ گئے

  



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر مشرفی مرتضی نے دورہ پاکستان کے معاملے پر مشفیق الرحیم کی حمایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ میں مشفیق الرحیم کے فیصلے کی 100 فیصد حمایت کرتا ہوں جنہیں بورڈ نے یہ آپشن دی کہ اگر وہ چاہیں سے دورہ پاکستان سے انکار کر سکتے ہیں۔ جب ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کیساتھ بیٹھی تو انہوں نے ہر ایک سے انفرادی طور پر پوچھا کہ وہ پاکستان جانا چاہتے ہیں یا نہیں، اگر مجھے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جاتا تو میں بھی انہیں اپنے فیصلے کے بارے میں بتاتا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم مستقبل میں کیا ہو گا لیکن ٹیم کو جب بھی میری ضرورت ہوئی، میں دستیاب ہوں گا۔ میں ہمیشہ سے ہی یہ محسوس کرتا ہوں کہ بورڈ ہمارا رکھوالا ہے اور یہ ہمارے بارے میں کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے ایک، دو یا تین مرتبہ نہیں بلکہ 10 مرتبہ سوچے گا جبکہ بورڈ کے فیصلے کا احترام کرنا ہمارا فرض ہے۔

مزید : کھیل