کتنے فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے نا خوش ہیں ؟تازہ سروے سامنے آگیا

کتنے فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے نا خوش ہیں ؟تازہ سروے سامنے ...
کتنے فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے نا خوش ہیں ؟تازہ سروے سامنے آگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف کمپنی گیلپ کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2020 میں 66 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں جبکہ 32 فیصد مطمئن ہیں۔سروے میں 59 فیصد کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے خراب ہے، 22 فیصد کی رائے میں گزشتہ حکومت سے بہتر ہے۔گیلپ سروے کے مطابق دسمبر 2018 میں 35 فیصد پاکستانیوں کی رائے تھی کہ پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سابق حکومت سے خراب ہے جبکہ 3 میں سے 2 پاکستانی پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور ایک مطمئن ہے۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ 62 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں ملک غلط سمت میں جا رہا ہے جبکہ 35 فیصد کی رائے میں سمت درست ہے،اگست 2018 میں 34 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں ملک کی سمت غلط تھی۔

گیلپ سروے کے مطابق سندھ کے 16 فیصد، بلوچستان کے 13 فیصد ، پنجاب کے 34 فیصد اور خیبر پختونخوا کے 64 فیصد عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 20 فیصد سپورٹرز وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے 90 فیصد اور پیپلز پارٹی کے 89 فیصد مطمئن نہیں۔

مزید : قومی