حسن علی نے پی ایس ایل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

حسن علی نے پی ایس ایل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
حسن علی نے پی ایس ایل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فاسٹ باؤلر حسن علی پاکستان سپر لیگ میں 100 وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے۔

کراچی کنگز کےفاسٹ بولر سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں،حسن علی نے یہ کارنامہ اپنے پی ایس ایل کیریئر کے 76 ویں میچ میں ایلکس ہیلز کو آؤٹ کرکے انجام دیا۔وہاب ریاض کو پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ 113 وکٹوں کے ساتھ لیگ میں سب زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔شاہین آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور شاداب خان 83 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -