قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا، نو منتخب اراکین حلف لیں گے

قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا، نو منتخب اراکین حلف لیں گے
قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا، نو منتخب اراکین حلف لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، نئی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق 29 فروری کو 16 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں  سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے، حلف کے بعد تمام ارکان رجسٹر پر دستخط بھی کریں گے۔قومی اسمبلی میں پہلے مرحلہ کی تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے میں  سپیکر اور ڈپٹی  سپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، جس کے بعد اگلے مرحلے میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے ایوان کے نئے  سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی  سپیکر کے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، دونوں عہدوں کیلئے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی دن 12 بجے سے پہلے جمع کروا سکیں گے،  سپیکر اور ڈپٹی  سپیکر کا الیکشن یکم مارچ بروز جمعہ کو ہوگا۔

مزید :

قومی -