بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو ملکی تاریخ کا کامیاب ترین وزیراعظم بننے کا نسخہ بتادیا

بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو ملکی تاریخ کا کامیاب ترین وزیراعظم بننے کا نسخہ ...
بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو ملکی تاریخ کا کامیاب ترین وزیراعظم بننے کا نسخہ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشترکہ نامزد وزیراعظم شہباز شریف کو ملک کا کامیاب ترین وزیر اعظم بننے کیلئے چند معاملات پر کام کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔

جیونیوز کے مطابق مسلم لیگ ن   کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور اس کے عوام مشکل میں ہیں، اس لیے سب مل کر کوشش کریں گے کہ عوام کو مسائل سے اور پاکستان کو بحران سے نکالا جائے، میثاق معیشت کے ساتھ ساتھ میثاق مفاہمت پر بھی مل کر کام کریں اور انتخابی اصلاحات اور عدالتی اصلاحات بھی کی جائیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قومی اتفاقِ رائے سے ہی جمہوریت اور پارلیمان کو فعال کیا جاسکتا ہے، اگر ان تین سے چار معاملات پر بات کریں تو امید ہے کہ شہباز شریف پاکستان کی تاریخ کے کامیاب وزیراعظم بن جائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -