کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار سمیت انسداد پولیو پروگرام کے افسر کو اغواء کر لیا

کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار سمیت انسداد پولیو پروگرام کے افسر کو اغواء کر ...
کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار سمیت انسداد پولیو پروگرام کے افسر کو اغواء کر لیا
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکار پور (ویب ڈیسک) کچے کے ڈاکوؤں نے2 مختلف وارداتوں  میں ایک پولیس اہلکار سمیت انسداد پولیو پروگرام کے افسر کو اغواء کرتے ہوئے مغویوں کی رہائی کے بدلے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا ہے، پولیس حکام کے مطابق مغوی پولیو افسرکی بازیابی کیلئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

"جیونیوز" کے مطابق کچے کے علاقے میانی مل میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کرکے ایک پولیس اہلکار کو اغوا ءکرلیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہو گیا۔پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میانی مل میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے  پولیس اہلکار عبدالغنی شیخ زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو اہلکار اصغر چاچڑ کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے ہیں۔

ڈاکوؤں کی ایک اور کارروائی شکارپور کے ناپرکوٹ تھانے کی حدود سے سامنے آئی جہاں ڈاکوؤں  کی جانب سے انسداد پولیوپروگرام کے افسر کو اغواء کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شکارپور میں ناپر کوٹ تھانے کی حدود میں کچے کے علاقے سے انسداد پولیو پروگرام کے افسر کو اغوا ءکیا گیا ہے، اغوا ءکاروں نے مغوی کی بازیابی کے بدلے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -