دوران پرواز چوہے کے سامنے آنے سے بھگدڑ مچ گئی، جہاز 3 دن تک دوبارہ اُڑان نہ بھر سکا

دوران پرواز چوہے کے سامنے آنے سے بھگدڑ مچ گئی، جہاز 3 دن تک دوبارہ اُڑان نہ ...
 دوران پرواز چوہے کے سامنے آنے سے بھگدڑ مچ گئی، جہاز 3 دن تک دوبارہ اُڑان نہ بھر سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ویب ڈیسک)  گزشتہ ہفتے سری لنکا کی قومی ائیرلائن کے ایک طیارے میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک چوہے نے 3 دن تک پرواز معطل کرا دی۔

طیارے میں چوہے کی موجودگی کا انکشاف اس وقت ہوا جب سری لنکن ائیرلائنز کی ائیربس اے 330 لاہور سے روانہ ہوئی جس کے بعد چوہے کی تلاش کے ساتھ ساتھ عملہ اس چھان بین میں بھی مصروف ہو گیا کہ چوہے نے کہیں کوئی تار نہ کاٹ ڈالی ہو یا کسی آلے کو نقصان نہ پہنچا دیا ہو تاہم سری لنکا پہنچ کر چوہا ڈھونڈنے کیلئے طیارے کو کولمبو میں3 روز تک گراؤنڈ کرنا پڑا جس سے کمپنی کو بڑا مالی نقصان ہوا۔ تاہم مردہ حالت میں چوہا ملنے کے بعد طیارے کی پروازیں دوبارہ شروع کی گئیں۔

ائیرلائن عہدے دار کا کہنا ہے کہ چوہا ڈھونڈنے میں3 روز لگے اور وہ مرا ہوا ملا۔ اس کے بعد طیارے کو پرواز کی اجازت دے دی گئی۔