بی آر ٹی پشاور کے سٹیشن پر خاتون کی چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی

بی آر ٹی پشاور کے سٹیشن پر خاتون کی چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ...
بی آر ٹی پشاور کے سٹیشن پر خاتون کی چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) پوش علاقہ حیات آباد بی آر ٹی سٹیشن پر خاتون کی چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی،ویڈیو میں خاتون چوری کرکے مہارت کے ساتھ سلپ لگا کرفرار ہونے لگی۔

سامنے آنیوالی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھاگتے ہوئے واک تھرو گیٹ کے ساتھ خاتون سے سامان گر گیا جبکہ سکیورٹی گارڈ خاتون کا تعاقب کرتے ہوئے ویڈیو میں نظرآ رہے ہیں۔پولیس کے مطابق واردات کےبعد خاتون  حیات آباد فیز تھری سٹیشن پر   بس سے اتری اور  فیئر گیٹ کے نیچے سے بھاگنے لگی۔

ٹرانس پشاور نے واقعہ پر مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون نے نقدی رقم اور موبائل فون  چرا کے بھاگنے کی کوشش کی تاہم ملزمہ کا پیچھا کرکے سکیورٹی ٹیم نے پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔