امریکا نے   قرضوں سے آزادی کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کردی

امریکا نے   قرضوں سے آزادی کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی ...
 امریکا نے   قرضوں سے آزادی کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے   قرضوں اور بین الاقوامی فنانسنگ کے شیطانی چکر سے آزادی کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کردی ہے۔

  میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی طویل مدتی صحت، اس کے استحکام کیلئے اہم ہے، پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورت حال کو ترجیح دینا ہوگی،  آئندہ کئی ماہ کی پالیسیاں پاکستانیوں کیلئے معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی اہم ہوں گی۔

امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان پر زور دیتا ہے کہ وہ آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ میکرو اکنامک ریفارمز کیلئے کام جاری رکھے۔