قومی اسمبلی اجلاس, مہمانوں کے دعوت نامے منسوخ کردیئے گئے

قومی اسمبلی اجلاس, مہمانوں کے دعوت نامے منسوخ کردیئے گئے
قومی اسمبلی اجلاس, مہمانوں کے دعوت نامے منسوخ کردیئے گئے
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے مہمانوں کے دعوت نامے منسوخ کر دیے گئےجس کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ  نے  نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیٹرز گیلری کے کارڈ سیکیورٹی وجوہات کے پیشِ نظر منسوخ کیے گئے ہیں۔نوٹیفیکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ نو منتخب ممبرانِ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری کیے گئے کارڈ اپنے ہمراہ لائیں۔یادرہے کہ آج کے اجلاس میں نو منتخب اراکینِ قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے، حلف کے بعد تمام ارکان رجسٹر پر دستخط کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -