نوازشریف بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

نوازشریف بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
نوازشریف بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ، وہ بھی  قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے،  ایسے خط وہ لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وطیرہ ہے، کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی، آپ خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں۔

یاد رہے کہ آج (29 فروری کو) نومنتخب اراکین کی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، کچھ دیر میں نومنتخب اراکین کی حلف برداری ہوگی۔
 

مزید :

قومی -