اڈیالہ جیل میں جھگڑے کے دوران قیدی قتل، تشویشناک خبرآگئی

اڈیالہ جیل میں جھگڑے کے دوران قیدی قتل، تشویشناک خبرآگئی
اڈیالہ جیل میں جھگڑے کے دوران قیدی قتل، تشویشناک خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ہائی سیکیورٹی زون اڈیالہ جیل میں قیدیوں میں جھگڑے کے دوران قیدی اعجاز ربانی کو قتل کر دیا گیا, جھگڑے کے دوران ایک قیدی اماد علی شدید زخمی بھی ہوا جسے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے  ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا جھگڑا صبح 4بجکر 55منٹ پر ہوا۔پولیس کے مطابق مقتول اور زخمی کے جھگڑے کے بارے میں تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں، مقتول کی لاش اور زخمی کو پمز سے ڈی ایچ کیو منتقلی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

کوئی کام کیے بغیر صرف اپنا اضافی انٹر نیٹ بیچ کر ڈالر کمانے کا موقع
 

ذرائع کے مطابق مقتول قیدی اعجاز ربانی کے خلاف تھانہ سہالا اسلام آباد میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج ہے جبکہ زخمی قیدی اماد علی تھانہ شالیمار میں درج قتل کیس میں اسیر ہے۔