یوسف رضا گیلانی بھی سینیٹ سے مستعفی، رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا

یوسف رضا گیلانی بھی سینیٹ سے مستعفی، رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا
یوسف رضا گیلانی بھی سینیٹ سے مستعفی، رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری ،ن لیگ کی نزہت صادق کے بعدپیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ منظور کرلیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔پی پی رہنما نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنائے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں اور ان کی سینیٹ نشست کی مدت ختم ہونے میں تین سال باقی تھے۔