قومی اسمبلی میں مریم نواز اور آصفہ بھٹو کے درمیان ملاقات، خیریت دریافت کی 

قومی اسمبلی میں مریم نواز اور آصفہ بھٹو کے درمیان ملاقات، خیریت دریافت کی 
قومی اسمبلی میں مریم نواز اور آصفہ بھٹو کے درمیان ملاقات، خیریت دریافت کی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے اراکین کی حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اراکین کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور آصف بھٹو نے بطور مہمان شرکت کی ، مہمانوں کی گیلری میں دونوں رہنماوں میں ملاقات ہوئی جس دوران مریم نواز نے آصفہ کو گلے لگایا اور خیریت دریافت کی جبکہ دونوں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

یاد رہے کہ نوازشریف ، شہبازشریف ،آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیاہے جس کے بعد اب سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا جس کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -