اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی؟ صحافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمان کا حیران کن جواب 

اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی؟ صحافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمان کا حیران کن ...
اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی؟ صحافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمان کا حیران کن جواب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا جس کے بعد انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے اہم بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام کے سربراہ نے حکومت کا حصہ بننے سے انکار کر دیاہے اور وہ آج حلف برداری کی تقریب میں اپوزیشن کے بینچز پر بیٹھے جہاں آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے جا کر ان سے ملاقات بھی کی جبکہ نوازشریف سے ان کی ملاقات سپیکر کے ڈائس کے قریب ہوئی ۔

اسمبلی میں صحافی نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ آپ کو آج اسمبلی آ کر کیسا لگا؟ جس پر سربراہ جے یو آئی ایف نے کہا کہ یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور ہی چیز ہے ۔ صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ  کیا اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی ؟جس پر مولانا نے جواب دیا کہ اگر یہی عالم رہا تو لگتا نہیں کہ پوری کرے گی ۔

مزید :

قومی -