خیبرپختونخواسمبلی ، پی ٹی آئی کارکنوں کے جملے کسنے پر لیگی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے جوتا اتار کر لہرا دیا

خیبرپختونخواسمبلی ، پی ٹی آئی کارکنوں کے جملے کسنے پر لیگی رکن اسمبلی ثوبیہ ...
خیبرپختونخواسمبلی ، پی ٹی آئی کارکنوں کے جملے کسنے پر لیگی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے جوتا اتار کر لہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخواسمبلی  میں سپیکر کے انتخاب کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کے جملے کسنے پر لیگی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے جوتا اتار کر لہرا دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خیبرپختونخواسمبلی میں شور شرابے کے دوران رکن اسمبلی مسلم لیگ ن ثوبیہ شاہد نے حکومتی اراکن کو ٹھینگا دکھادیا،ثوبیہ شاہد نے غصہ میں اپنا جوتا اتار کر لہرادیا۔

ثوبیہ شاہد ووٹ ڈالنے کیلئے اٹھیں تو گیلریز سے کارکنان نے جملے کسے،ثوبیہ شاہد نے  علی امین گنڈاپور کو بھی شکایت کی،ثوبیہ خان نے نامزد وزیراعلیٰ کو حکومتی کارکنان کے نعروں کی شکایت کی،علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کو خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔