سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی منتخب ، عہدے کا حلف اٹھا لیا

سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی منتخب ، عہدے کا ...
سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی منتخب ، عہدے کا حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی منتخب  ہو گئے، بابر سلیم سواتی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، مشتاق غنی نے بابرس سلیم سواتی سے حلف لیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی  مشتاق غنی کی زیرصدارت اجلاس ہوا،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے  پولنگ ہوئی، ٹوٹل 106 ووٹ ڈالے گئے، سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی منتخب  ہو گئے،بابرسلیم سواتی نے 89ووٹ احسان اللہ میاں خیل نے 17ووٹ لئے۔