عمران خان کے کئی ہم شکل قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے پہنچ گئے لیکن اصل ماجرا ہے کیا؟اندر کی بات پتہ چل گئی

عمران خان کے کئی ہم شکل قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے پہنچ گئے لیکن اصل ماجرا ہے ...
عمران خان کے کئی ہم شکل قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے پہنچ گئے لیکن اصل ماجرا ہے کیا؟اندر کی بات پتہ چل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد اب سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا تاہم تحریک انصاف کے اراکین نے عمران خان کی کمی کو پورا کرنے کیلئے انوکھا طریقہ نکالا اور عمران خان کی شکل کے ماسک پہن کر پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت اور محمد علی خان سمیت دیگر رہنماوں کی تصاویر گردش کر رہی ہیں جس میں وہ عمران خان سے مشابہت رکھنے والا ماسک پہن کر فوٹو بنوا رہے ہیں ۔

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے باضابطہ سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی ہے تاہم ان کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے لیکن براہ راست منتخب ہونے والے اراکین کی حلف برداری کی تقریب ہو گئی ہے ۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی سے وابستہ اراکین پی ٹی آئی کے جھنڈے لے کر ایوان میں داخل ہوئے اور شدید نعرے بازی کی جبکہ سپیکر کے ڈائس کا گھیراو بھی کیا ۔

مزید :

قومی -