سنی اتحاد کونسل کی ثریا بی بی ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب

سنی اتحاد کونسل کی ثریا بی بی ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب
سنی اتحاد کونسل کی ثریا بی بی ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوااسمبلی میں ڈپٹی سپیکر  کا انتخاب مکمل ہو گیا جس میں سنی اتحاد کونسل کی امیدوار ثریا بی بی کو ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی میں ڈپٹی سپیکرکے انتخاب  کیلئے آج  پولنگ ہوئی،سپیکر بابر سلیم سواتی نے  اجلاس کی صدارت کی،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ثریا بی بی جبکہ  پی ٹی آئی پی کی جانب سےارباب وسیم امیدوار تھے ۔ ثریا بی بی نے 87 ووٹ حاصل کئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) کے ارباب وسیم 19 ووٹ حاصل کر سکے۔

انتخاب مکمل ہونے پر ثریا بی بی کو ڈپٹی سپیکر قرار دے دیا گیا۔