سندھ :سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کی تقریبات شروع،گورنر نے افتتاح کیا 

سندھ :سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کی تقریبات شروع،گورنر نے افتتاح ...
سندھ :سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کی تقریبات شروع،گورنر نے افتتاح کیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیہون (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ کے شہر سیہون میں برصغیر کے 12 ویں صدی کے صوفی بزرگ سید محمد عثمان مروندی المعروف حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 772 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
"دنیا نیوز" کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح کیا جہاں انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور اظہار عقیدت پیش کیا، سیکرٹری اوقاف سندھ منور مہیسر نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔کمشنر حیدرآباد خالد حیدر شاہ اور ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو بھی موجود تھے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قلندرکے مزار پر دھمال بھی دیکھی۔چیئرمین میلہ کمیٹی علی ذوالفقار میمن نے گورنر سندھ کو سندھی ٹوپی اجرک کا تحفہ دیا۔
پاکستان بھر سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے سرخ اور سیاہ رنگ کے مخصوص لباس میں جشن کا آغاز کر دیا، مزار میں داخل ہونے والے عقیدت مندوں کی دروازے پر تلاشی بھی  لی گئی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -