بل گیٹس بھارت کے’ ڈولی چائے والے‘ کی چائے پینے اسکے ٹھیلے پر پہنچ گئے 

بل گیٹس بھارت کے’ ڈولی چائے والے‘ کی چائے پینے اسکے ٹھیلے پر پہنچ گئے 
بل گیٹس بھارت کے’ ڈولی چائے والے‘ کی چائے پینے اسکے ٹھیلے پر پہنچ گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھارت میں سوشل میڈیا پر مشہور چائے والے کی چائے پینے پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بل گیٹس ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر مشہور ڈولی چائے والے کے ٹھیلے پر جاکر اس کی چائے پی جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر بھی شیئر کی۔بل گیٹس نے یہ ویڈیو ڈولی چائے والے کے ساتھ بنائی ہے جس کے منفرد انداز کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں جب کہ بل گیٹس نے بھی اس کے منفرد انداز کو سراہا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولی چائے والے نے اپنے مخصوص انداز سے بل گیٹس کو چائے بناکر پیش کی۔بل گیٹس نے ویڈیو میں چائے والے کے منفرد انداز اور بھارت میں اس طرح کی اختراع کا تذکرہ کیا۔