کینسرنے مس انڈیا رنکی چکما کی 28 سال کی عمر میں جان لے لی 

کینسرنے مس انڈیا رنکی چکما کی 28 سال کی عمر میں جان لے لی 
کینسرنے مس انڈیا رنکی چکما کی 28 سال کی عمر میں جان لے لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مس انڈیا تریپورہ 2017ء رنکی چکما کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد 28 سال کی عمر میں چل بسیں۔
جنگ کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ رنکی چکما پچھلے دو برس سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں اور رواں ماہ 22 فروری کو طبیعت زیادہ بگڑنے پر ا±نہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔رنکی چکما کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا جہاں طبیعت مزید بگڑنے پر ان کی موت واقع ہو گئی جبکہ ان کی آخری رسومات کے بارے میں تاحال خاندانی ذرائع نے تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق مس انڈیا تریپورہ میں 2022ءکو چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔رنکی چمکا کی سرجری بھی ہوئی تھی لیکن کینسر نے ان کے پھیپھڑوں اور سر کو متاثر کیا تھا جس کے نتیجے میں دماغ میں ٹیومر بن گیا تھا۔
رنکی چکمانے یہ افسوس ناک خبر گزشتہ ماہ اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے دعاو¿ں کی اپیل کی تھی۔