بجلی کنکشن پر سیکیورٹی بڑھا کر کتنی کرنے کا فیصلہ ہو گیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ 

بجلی کنکشن پر سیکیورٹی بڑھا کر کتنی کرنے کا فیصلہ ہو گیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ 
بجلی کنکشن پر سیکیورٹی بڑھا کر کتنی کرنے کا فیصلہ ہو گیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مہنگے پٹرول اور اشیائے ضروریہ کی آسمانوں سے باتیں کرتی قیمتوں سے پریشان پاکستانیوں پر ایک اور ظلم کا پہاڑ توڑنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ،نیپرا میں بجلی کنکشن کی سیکیورٹی فیس گھریلو صارفین کیلئے1220 روپے سے بڑھا کر 18 ہزار روپے کرنےکی درخواست کر دی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی" جیونیوز" نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ  10 کلو واٹ سے کم لوڈ والے صارفین کو 20 ہزار روپے فی کلوٹ واٹ ادائیگی کرنا ہو گی ،سنگل فیز میٹر پر کنکشن کیلئے صارفین کو 24 ہزار روپے تک ادا ئیگی کرنا پڑے گی۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ  دیہی علاقوں میں سیکیورٹی فیس 610 روپے سے بڑھا کر 7800 فروپے فی کلو واٹ کرنے ، 10 مرلہ سے زائد اراضی کے حامل صارفین کو پراپرٹی ریٹ کا ایک فیصد ادا کرنا پڑے گا، وزارت پاور ڈویژن نے3ماہ کے بلوں کے مطابق سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، نیپرا میں سماعت کے بعد سیکیورٹی فیس بڑھا کر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء کیا جائے گا، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے بھی سیکیورٹی فیس میں اضافہ کیا جائے گا، کمرشل ، چھوٹی صنعت کی فیس 2010 روپے سے بڑھا کر 57 ہزار روپے فی کلوواٹ کرنے کی درخواست  کی گئی ہے۔ صنعتی سٹریٹ لائٹس ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے بھی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ  بھی ہواہے، اس سے قبل جولائی 2023 میں بھی کنکشن فیس بڑھائی جا چکی ہے ۔ 

مزید :

قومی -