سینیٹ کی 11خالی نشستوں پر فوری الیکشن کروائے جائیں ،پیپلز پارٹی کاالیکشن کمیشن کو خط

 سینیٹ کی 11خالی نشستوں پر فوری الیکشن کروائے جائیں ،پیپلز پارٹی کاالیکشن ...
 سینیٹ کی 11خالی نشستوں پر فوری الیکشن کروائے جائیں ،پیپلز پارٹی کاالیکشن کمیشن کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں پیپلز پارٹی نے کہا کہ سینیٹ کی 11 نشستیں خالی ہوگئی ہیں۔ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے متعدد سینیٹرز مستعفی ہوگئے ہیں۔سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی ، جام مہتاب ، نثار کھوڑو، غفور حیدری ، سرفراز بگٹی ، نزہت صادق ، صادق سنجرانی، شہزادہ عمر، مرحوم رانا مقبول، شوکت ترین اورانوار الحق کاکڑ کی نشستیں خالی ہوئی ہیں۔ سینیٹ کی نشستیں کئی سینیٹرز کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی ہیں۔ عام انتخابات میں کچھ سینیٹرز قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -