بارش کی پیش گوئی پر پاکستان کے کس شہر میں آدھی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا؟

بارش کی پیش گوئی پر پاکستان کے کس شہر میں آدھی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا؟
بارش کی پیش گوئی پر پاکستان کے کس شہر میں آدھی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں ممکنہ بارش کے پیش نظر آدھی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کراچی ڈویژن میں بارش کی پیش گوئی پر سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر میں آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ آدھی چھٹی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، کراچی ڈویژن میں کل 2 بجے کے بعد سے مختلف اوقات میں بارش کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کل یکم مارچ کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر مت نکلیں۔