حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق ، لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی

حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق ، لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی
حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق ، لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 3 افراد کو چھلنی کر دیا۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز ک"ےمطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف صالح محمد گوٹھ میں نامعلوم افراد نے 3 افراد پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں تینوں جاں بحق ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور تینوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو کی جانب سے کہا گیا کہ لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی۔ تہرے قتل کی واردات کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔