روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے جوہری جنگ کی دھمکی دے دی

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے جوہری جنگ کی دھمکی دے دی
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے جوہری جنگ کی دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ اگر نیٹو فوجوں یوکرین جنگ کا حصہ بنیں تو خطے میں جوہری جنگ چھڑسکتی ہے۔

پارلیمنٹ سےاپنے سالانہ خطاب میں ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس کسی کو بھی اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا،روسیوں کی اکثریت یوکرین میں خصوصی فوجی کارروائیوں کی حمایت کرتی ہے، مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، روسی فوجیں اعتماد کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہیں اور نئے علاقوں کو آزاد کروا رہی ہیں۔

  روسی صدر نے فرانسیسی ہم منصب کی جانب سے نیٹو فوج کی یوکرین میں تعیناتی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو ممالک یوکرین میں فوج بھیجتے ہیں تو اس سے خطے میں جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے۔