سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا

سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور استعفیٰ دینے کا ...
سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس وقت فارم 45 کی نہیں فارم 47 کی حکمرانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر قوم سے معافی مانگیں اور استعفیٰ دیں۔ جمہوری عمل پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اب تو ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ شفاف الیکشن نہیں، الیکشن کمیشن قوم کے جمہوری حقوق کی حفاظت میں ناکام ہو گیا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ جمہوری نظام مستحکم نہ ہو تو معیشت بھی بہتر نہیں ہو سکتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمرانوں نے ملک اور معیشت کا نظام آئی ایم ایف پر چھوڑا ہے۔

مزید :

قومی -