سردار اویس لغاری نے قومی اسمبلی کا حلف اٹھا کر منفرد اعزاز حاصل کرلیا

سردار اویس لغاری نے قومی اسمبلی کا حلف اٹھا کر منفرد اعزاز حاصل کرلیا
سردار اویس لغاری نے قومی اسمبلی کا حلف اٹھا کر منفرد اعزاز حاصل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سردار اویس احمد خاں لغاری نے آج رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھاکر منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سردار اویس احمد لغاری کے ہمراہ ان کے بیٹےعمار احمد خاں لغاری نے بھی رکن  قومی اسمبلی کا حلف اٹھایا۔اس سے قبل 2002 میں اویس لغاری اور ان کے والد سردار فاروق احمد خاں  لغاری دونوں بیک وقت ایم این  اے منتخب  ہوئے تھے اور  موجودہ اسمبلی کے اویس لغاری اور ان کے بیٹے عمار لغاری  دونوں رکن منتخب ہوئے ہیں۔ اس طرح  اویس احمد خاں لغاری پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کے وہ واحد سیاستدان ہیں جو اپنے والد کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ ایوان  میں بیٹھیں گے۔

مزید :

قومی -