کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے مابین ٹاس ہو گیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے مابین ٹاس ہو گیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے مابین ٹاس ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل 9 کے 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے مابین ٹاس ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ کراچی کنگز کے 20 میں سے 13 کھلاڑیوں کی آج طبیعت خراب ہو گئی تھی جس پر 3 کرکٹرز کو ڈرپ لگوائی گئی جبکہ ایک کھلاڑی کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا، کھلاڑیوں کی طبیعت پیٹ خراب ہونے کے سبب بگڑی۔

 واضح رہے کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اپنے 4،4 میچ کھیل چکی ہیں جن میں سے کراچی کنگز 2 میں فاتح رہی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

مزید :

PSL -PSL News Update -کھیل -