جے یو آئی کے بعد ایک اور جماعت پارلیمانی انتخاب سے دستبردار

جے یو آئی کے بعد ایک اور جماعت پارلیمانی انتخاب سے دستبردار
جے یو آئی کے بعد ایک اور جماعت پارلیمانی انتخاب سے دستبردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمیعت علماء اسلام (ف) کے بعدعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے بھی پارلیمانی انتخاب سے دستبردار ی کا اعلان کردیا ہے۔

 سربراہ اے این پی اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں سویلین بالادستی، جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی چاہتے ہیں، اے این پی کے اراکین کسی انتخابی عمل کا حصہ نہیں ہوں گے۔انہوں ے کہا کہ پارٹی موجودہ حالات میں صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں کسی کو رائے دینے کے حق میں نہیں، موجودہ اکثریتی جماعتوں نے عہدوں کے آفرز بھی کئے لیکن اے این پی اقتدار یا سیٹوں کی سیاست نہیں کرتی، اے این پی کا اصولی موقف یہی ہے کہ پہلے مینڈیٹ چوروں سے مینڈیٹ لے کر حقیقی نمائندوں کو دیا جائے۔اسفندیار ولی خان نے کہا کہ باہمی مشاورت سے پارلیمان کے اندر کردار کے حوالہ سے مزید فیصلے بعد میں کئے جائیں گے۔

مزید :

سیاست -قومی -