کھانا پہنچانے والے رائیڈر کو گولی مار دی گئی

کھانا پہنچانے والے رائیڈر کو گولی مار دی گئی
کھانا پہنچانے والے رائیڈر کو گولی مار دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں کھانا پہنچانے والے رائیڈر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں وقاص حنیف نامی رائیڈر کو نامعلوم افراد نے فائر مارے، افسوس ناک واقعہ مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

ایس پی فرحت کمال کا کہنا تھا کہ مقتول وقاص حنیف سے سامان نہیں چھینا گیا اور گولی مار دی گئی۔ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔