خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کا انتخاب،سنی اتحاد کونسل کے2 ووٹ اپوزیشن کوملنے کا انکشاف

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کا انتخاب،سنی اتحاد کونسل کے2 ووٹ ...
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کا انتخاب،سنی اتحاد کونسل کے2 ووٹ اپوزیشن کوملنے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کے دوران اپوزیشن کو دو اضافی ووٹ مل گئے۔

’’آج نیوز‘‘ کے مطابق دو اضافی ووٹ سنی اتحاد کونسل کی جانب سےاپوزیشن کو پڑے ہیں،جس کے بعد سنی اتحاد کونسل میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اس معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے، پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔ کمیٹی انکوائری کرنے کے بعد نامزد وزیراعلیٰ کو رپورٹ کرے گی۔واضح رہے کہ سپیکر کے انتخاب میں بابر سلیم کو 89 ووٹ جبکہ احسان اللہ کو 17 ووٹ ڈالے گئے۔ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں ثریا بی بی کو 87 ووٹ جبکہ ارباب وسیم کو 19 ووٹ ڈالے گئے۔

مزید :

سیاست -