سپنوں کا شہزادہ نہ ملنے پر امریکی خاتون کی انوکھی شادی،قانون ہاتھ میں لے لیا

سپنوں کا شہزادہ نہ ملنے پر امریکی خاتون کی انوکھی شادی،قانون ہاتھ میں لے لیا
سپنوں کا شہزادہ نہ ملنے پر امریکی خاتون کی انوکھی شادی،قانون ہاتھ میں لے لیا

  

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) خواتین اس عہدے میں بہت فکر مند ہوتی ہیں کہ شادی کی عمر گزرنے سے پہلے پہلے کوئی مناسب دولہاڈھونڈ لیں۔ امریکا کی ایک خاتون نے بھی طے کررکھا تھا کہ وہ 40 سالی کی ہونے سے پہلے شادی ضرور کریں گی لیکن جب توقعات پر پورا اترنے والا ہمسفر نہ ملا تو انہوں نے 40 ویں سالگرہ سے پہلے خود سے ہی شادی کرلی تاکہ 40 ویں سالگرہ پر یہ تو کہہ سکیں کہ وہ شادی شدہ ہیں۔

سعودی عرب میں خواتین کی شادیوں سے متعلق تشویشناک اعدادوشنار

یاسمین ایلبی نامی خاتون کا تعلق ریاست ٹیکساس کے شہرہیوسٹن سے ہے۔گو کہ ایسی شادی امریکی قانون کے مطابق غیر قانونی ہے لیکن انہوںنے کسی بھی قانون کو خاطر میں لائے بغیر خود سے شادی کرلی جس میں ان کے دوستوں اور خاندان کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہیں ڈھیر سارے تحائف بھی دئیے۔

یاسمین کہتی ہیں کہ اگر پسند کا ہمسفر نہیں ملا تو کیا ہے وہ خود سے شادی کرکے بھی شادی شدہ کہلاسکتی ہیں۔ فیس بک پر ان کی شادی کی خبر آنے پر ان کے دوستوں نے انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر ان کی خواتین فیس بک فرینڈز کا کہنا تھا کہ یاسمین کے فیصلے سے انہیں احساس ہوا کہ عورت کو مکمل ہونے کیلئے مرد کی ضرورت نہیں اور وہ خود اپنے ساتھ بھی خوش رہ سکتی ہے۔ یاسمین ہنی مون کیلئے لاﺅس، کمبوڈیا اور دبئی کی سیر کو جائیں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -