فلسطینی صدر محمود عباس کی کل پاکستان آمد،اسلام آباد میں نو تعمیر شدہ سفارتخانے کا افتتاح کرینگے

Jan 29, 2017 | 06:19 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)فلسطینی صدر محمود عباس کل پاکستان آرہے ہیں اور اسلام آباد میں نئے تعمیر ہونے والے سفارتخانے کا بھی افتتاح کرینگے۔

آسٹریلین اوپن ٹینس کا ٹائٹل راجرفیڈرر نے اپنے نام کرلیا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلسطینی صدر کل 17رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے جبکہ ان یہ پاکستان کا پہلا دورہ نہیں وہ اس سے قبل بھی 2پاکستانی دورے پر آچکے ہیں۔فلسطینی صدر محمود عباسی 3روز تک پاکستان میں قیام کریں گے اور اسی دوران وہ صدر ممنون حسین ،وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے اور ملکی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔واضح رہے کہ محمود عباسی نے پاکستان کا ایک دورہ 2005اوردوسرا دورہ 2013میں کیا تھا۔

مزیدخبریں