2017ٹرانس فارمرز کی قومی پیداوار میں 15.6فیصد اضافہ ، سٹیٹ بینک

2017ٹرانس فارمرز کی قومی پیداوار میں 15.6فیصد اضافہ ، سٹیٹ بینک

  

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ سال 2017ء کے دوران ٹرانسفارمرز کی قومی پیداوار میں 15.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں تیار کئے جانے والے ٹرانسفارمرز کی پیداوار 37 ہزار یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ مالی سال 2016ء کے دوران ملک میں 32 ہزار ٹراسفارمرز تیار کئے گئے تھے، اس طرح مالی سال 2016ء کے مقابلہ میں مالی سال 2017ء کے دوران ٹرانسفارمرز کی ملکی پیداوار میں 15 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -