ساہیوال کے بلز کی مفت فراہمی کیلئے گائے پال فارمرز سے درخواستیں طلب

ساہیوال کے بلز کی مفت فراہمی کیلئے گائے پال فارمرز سے درخواستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ )محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے انتہائی اعلیٰ نسل اور بہترین پیداواری اوصاف کے حامل ساہیوال بلز کی مفت فراہمی کیلئے گائے پال لائیو سٹاک فارمرز سے درخواستیں طلب کر لی ہیں اور کہا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت نواحی ڈویژنز ساہیوال ، ملتان ، ڈی جی خان کے ایسے لائیو سٹاک فارمرز یا مویشی پال حضرات جن کے پاس کم از کم 15یا اس سے زائد ساہیوال نسل یا دیسی نسلوں سے تعلق رکھنے والی دیسی گائیاں موجود ہوں وہ محکمہ سے باہمی معاہدے کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی 10ساہیوال بلز مفت حاصل کر سکتے ہیں۔تحقیقاتی مرکز برائے تحفظ ساہیوال گائے ، محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ جھنگ کے ترجمان نے بتایاکہ قبل ازیں ادارہ کی جانب سے خوش نصیب افراد میں 67ساہیوال بلز مفت تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ اگلے دو ماہ کے دوران مزید 10بلز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں درخواستیں 28فروری تک ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک یا مقامی ویٹرنری آفیسرز کی وساطت سے تحقیقاتی مرکز برائے تحفظ ساہیوال گائے جھنگ صدر میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ قرعہ اندازی مارچ میں کی جائے گی جس کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مویشی پال حضرات مزید رہنمائی یا معلومات کیلئے محکمہ کی ہیلپ لائن 0800-9211یا آر سی سی ایس سنٹر جھنگ سے فون نمبر 047-9200329-31 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -