اسحاق ڈار کے دور میں ڈالر کی قدر کو جان بوجھ کر روکے رکھنا غلطی تھی ،مشیر خزانہ

اسحاق ڈار کے دور میں ڈالر کی قدر کو جان بوجھ کر روکے رکھنا غلطی تھی ،مشیر ...

  

کراچی (آن لائن ) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت کی مالی پوزیشن ٹھیک نہیں ہے، آبادی میں اضافے کو دیکھتے ہوئے معاشی ترقی کی موجودہ رفتار ناکافی ہے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو کراچی میں انسٹیٹویٹ آف چارٹرڈاکونٹینس آف پاکستا ن میں خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم کوئی ٹیکس ایمنسٹی نہیں لائیں گے بلکہ ایمنیسٹی ختم کریں گے، معیشت دستاویز ہو گی تو چور دروازے خود ہی بند ہو جائیں گے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ڈالر کی قدر کو زبردستی روکے رکھنے اقدام پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ ہماری غلطی تھی، اب ڈالر آزاد ہے اور اس کی قدر کا تعین خود مارکیٹ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تجویز صوبوں کو دی ہے کہ ڈی سی ریٹ بڑھا کر اسٹیمیٹ ڈیوٹی ریٹ کم کیا جائے تاکہ جائیداد کی مارکیٹ ویلیو اور دستاویز ہوئی ویلیو کو قریب لایا جا سکے۔

مزید :

کامرس -