پیرس، دریائے سین میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، ریستوران زیر آب آگئے

پیرس، دریائے سین میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، ریستوران زیر آب آگئے
پیرس، دریائے سین میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، ریستوران زیر آب آگئے

  

پیرس(صباح نیوز)پیرس کے وسط سے گزرنے والے دریائے سین میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی، بارش کے سبب صورتحال مزید خراب ہونے کے باعث دریا کنارے کا علاقہ اور ریستوران زیر آب آگئے، کشتیاں روک لی گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دریا میں واقعہ چھوٹے سے جزیرے کی گلیوں سڑکوں میں پانی داخل ہونے کے باعث لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے کشتیوں کا استعمال کیاگیا اورلوور میوزیم کے زیر زمین حصہ بند کر دیا گیا جبکہ شہر کے قدیم اور مہنگے ترین حصے میں زمین سے چوہے نکل آئے ہیں ، متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کا انخلا تاریخی مقام ایفل ٹاور بھی آج بند رہا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ100 ملین روزانہ خرچہ کرکے پیرس کو خطرناک صورتحال سے محفوظ رکھا جارہا ہے کیونکہ اگر دریا کا پانی کنٹرول سے باہر ہو گیا تو زیر زمین چلنے والی میٹرو سروس اور مقامی اور انٹرنیشنل ٹرینوں کے متاثر ہونے سے پیرس کی زندگی مفلوج ہو رہ جائے گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بین الاقوامی -