اداکاری کے شوقین لڑکے اور لڑکیوں کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز

اداکاری کے شوقین لڑکے اور لڑکیوں کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز
اداکاری کے شوقین لڑکے اور لڑکیوں کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان میں نوجوان فنکاروں کی تربیت کے لئے بہت کم مواقع ہیں جس کی وجہ سے بے شمار لوگوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایسے ہی نوجوانوں کی مشکلات کم کرنے اور انہیں اداکاری کی بنیادی تربیت فراہم کرنے کے لئے سینئر اداکار ظفر عباس کھچی نے ٹریننگ سیشن کا آغاز کردیا جس میں ایک سو سے زائد نوجوان شرکت کررہے ہیں جنہیں اداکاری کے بنیادی اسرار و رموز سکھائے جاتے ہیں۔ٹریننگ سیشن ہر اتوار کو ماڈل ٹاون پارک میں منعقد کیا جاتا ہے۔اس بارے میں ظفر عباس کھچی نے’’پاکستان’’ کو بتایا کہ تمام نوجوانوں کو بلا معاوضہ تربیت دی جارہی ہے کیونکہ ہمارا مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ اداکاری کے خواہش مند نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان فنکاروں کو صرف ٹرینگ ہی نہیں بلکہ کام کے مواقع بھی دئیے جائیں گے کیونکہ بہت جلد ہم تھیٹر سمیت دیگر پراجیکٹ شروع کرنے جارہے ہیں جس میں انہیں سہراب افگن کی معاونت حاصل ہے۔

مزید :

کلچر -