تمام پراجیکٹس کو مکمل کرنا اولین ترجیح ہے،خاقان حیدر

تمام پراجیکٹس کو مکمل کرنا اولین ترجیح ہے،خاقان حیدر
تمام پراجیکٹس کو مکمل کرنا اولین ترجیح ہے،خاقان حیدر

  

لاہور( فلم رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کے ڈپٹی ڈائریکٹر خاقان حیدر کہا ہے کہ ایف ایم پنجاب رنگ راولپنڈی اور ملتان جون سے قبل مکمل ہوں گے۔موجودہ مالی سال کے دوران تمام پراجیکٹس کو مکمل کرنا اولین ترجیح ہے۔جبکہ ایف ایم 95پنجاب پلاک کے فیس بک پیج پر لائیو دیکھا جا رہا ہے ویب ٹی وی کا کام آخری مرحل میں ہے۔ خاقان حیدر غازی نے بتایاپلاک پنجاب کے کلچر ،ثقافت اور تہذیب کو اصل شکل میں عوام تک پہنچانے کی ہر ممکنہ کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا پنجاب چیانگ سو کلچر سینٹر اور چائینز کلاسز کامیابی سے جاری ہیں۔

اتوار کے روز بھی طلبہ کو چائینز کلاسز کی سہولت دی جا رہی ہے۔اس وقت 2سو سے زائد طلبہ و طالبات اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ریڈیو کو مزید بہتر کررہے ہیں جبکہ نوجوانوں کو کیلئے نئے پروگرامز متعارف کرا رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -