الحمرا ء آرٹ گیلری میں فن پاروں کی نمائش

الحمرا ء آرٹ گیلری میں فن پاروں کی نمائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا ء آرٹ گیلری میں نجی کالج کے بچوں کے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش کے موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن عطا محمد خان نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ آرٹ اور کلچر میں طلبہ و طالبات کی دلچسپی خوش آئند ہے ، اس نمائش میں بچوں نے پینٹنگ ، فن خطاطی ، خاکہ جات، ڈرائی لیف آرٹ اور سٹل فوٹوگرافی کے میڈم کے ذریعے جو کام کیا ہے وہ کسی بھی طرح معروف مصوروں کے کام سے کم نہیں ہے۔
آنے والے وقت میں انہیں نوجوان مصوروں میں سے صادقین، شاکر علی اور دیگر بن کر یہ پاکستان کا نام روشن کریں گے۔نمائش میں ڈی جی پلاک صغریٰ صدف، پروفیسر سہیل افضل ، پروفیسر آغا طاہر اعجازو دیگران نے شرکت کی۔

مزید :

کلچر -