مہوش حیات کے بینظیربھٹو کا کردار ادا کرنے کی خبروائرل

مہوش حیات کے بینظیربھٹو کا کردار ادا کرنے کی خبروائرل
مہوش حیات کے بینظیربھٹو کا کردار ادا کرنے کی خبروائرل

  

لاہور(فلم رپورٹر)نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے شہید محترمہ بینظیربھٹو کا کردار ادا کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں جس پر صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ڈراما سیریل ’’دل لگی ‘‘، ’’میرے قاتل میرے دلدار‘‘ جیسے مقبول ترین ڈراموں میں اداکاری کے ذریعے اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے جب بڑی اسکرین کا رخ کیا تو بڑی بڑی اداکاراؤں کی چھٹی کرادی۔ گزشتہ برس مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ بلاک بسٹرفلم ثابت ہوئی تھی جس نے 50 کروڑسے زائد کا بزنس کرکے شوبزحلقوں سمیت سینما مالکان اور ڈسٹری بیوٹرزکو بھی حیران کردیا تھا۔’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کے بعد مہوش حیات کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی کیا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل سوشل میڈیا پران سے متعلق ایک خبربہت زیادہ وائرل ہورہی ہے کہ مہوش حیات پاکستان کی پہلی وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔مہوش حیات کی جانب سے فی الحال تو ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے تاہم سوشل میڈیا پر مہوش کے بینظیر بھٹو بننے کی دھوم مچ گئی ہے۔

مزید :

کلچر -