کاش پاکستان کی فلم انڈسڑی بھی دوبارہ پاؤں پر کھڑی ہوجائے،مایا سونو خان

کاش پاکستان کی فلم انڈسڑی بھی دوبارہ پاؤں پر کھڑی ہوجائے،مایا سونو خان
کاش پاکستان کی فلم انڈسڑی بھی دوبارہ پاؤں پر کھڑی ہوجائے،مایا سونو خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے ‘کاش پاکستان کی فلم انڈسڑی بھی دوبارہ پاؤں پر کھڑی ہوجائے ۔مایا سونو خان نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکی ہے اور اسے اسی طرز پر چلانے کی ضرورت ہے ۔ پاکستانی فنکاروں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مواقع نہ ملنے کی وجہ سے نہ صرف نئے چہرے بلکہ پرانے فنکار بھی بھارت کا رخ کرتے ہیں جہاں ان کو کام کے ساتھ اچھا معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوبز سے وابستہ ادارے نہیں اس لئے نئے آنے والوں کو سینئر ز کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

مزید :

کلچر -