پنجاب بھر میں دھند کا راج ، لاہور ائرپورٹ پر پروازیں منسوخ، موٹروے بند کردی گئی

پنجاب بھر میں دھند کا راج ، لاہور ائرپورٹ پر پروازیں منسوخ، موٹروے بند کردی ...
پنجاب بھر میں دھند کا راج ، لاہور ائرپورٹ پر پروازیں منسوخ، موٹروے بند کردی گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر میں شدید دھند کے باعث موٹروے کو متعدد جگہوں سے بند کردیا گیا ہے جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور پر بھی کئی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ لاہور کے رن وے پرشدید دھندپڑنے سے حد نگاہ 20میٹررہ گئی ہے جس کے باعث ائرپورٹ کو پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ ائرپورٹ حکام کے مطابق آج صبح 10 بجے تک ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔ترجمان موٹروے کے مطابق صوبے بھر میں شدید دھند چھا گئی ہے ، شدید دھند کے باعث لاہورسے پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد سے گوجرہ تک موٹروے بند کرد ی گئی ہے ۔ موٹروے پر ان دونوں علاقوں میں حد نگاہ 50سے 150میٹرتک ہے۔ گوجرانوالہ اور گردونواح میں شدیددھندچھا ئی ہوئی ہے۔شدیددھندکے باعث جی ٹی روڈ پرحد نگاہ صفرہوگئی ہے۔ چیچہ وطنی،خانیوال،بہاولپور،احمد پورشرقیہ میں شدیددھندچھا ئی ہوئی ہے ، خانیوال ملتان موٹروےدھند کے باعث بندکردی گئی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ موٹروے ایم ٹو، موٹروے ایم تھری اور موٹروے ایم فورحدنگاہ50سے 100میٹرتک ہے جس کے باعث انہیں بھی بند کردیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق لاہور،پتوکی سے احمد پورشرقیہ تک شدیددھند چھائی ہے جبکہ مانگامنڈی،اوکاڑہ اورساہیوال میںدھند کا راج ہے۔

ترجمان موٹروے نے شہریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری غیرضروری سفر سے گریزکریں اور انتہائی ضروری سفر کے دوران گاڑیوں پرفوگ لائٹس کااستعمال کیاجائے۔

مزید :

قومی -